28 مارچ 2015 - 19:35
یمن پر ہوائی حملے چھ ماہ تک جاری رہنے کا امکان

خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ملکوں کے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ انصار اللہ تحریک کے خلاف عربوں کے ہوائی حملے ممکن ہے چھ ماہ تک جاری رہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کے مطابق ایک عرب عہدیدار نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ملکوں نے یمن پر اپنے ہوائی حملوں کے لیے پہلے ایک مہینے کا عرصہ پیش نظر رکھتا تھا لیکن ممکن ہے یہ حملے پانچ سے چھے ماہ تک جاری رہیں- اس عہدیدار نے دعوی کیا کہ یمن پر تین روز کے ہوائی حملے اب تک کامیاب رہے ہیں اور یمن میں اکیس اسکڈ میزائلوں سمیت مختلف اہداف کو تباہ کیا گیا ہے- عرب سفارت کاروں نےدعوی کیا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے اسکڈ میزائلوں کو یمن کے شمال میں سعودی عرب کی سرحد کے قریب منتقل کیے جانے کی سیٹلائٹ تصاویر دیکھنے کے بعد یمن پر ہوائی حملے کرنے کا فیصلہ کیا-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲